لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سنبھالنے کے وقت ملک کی معیشت نازک صورتحال میں تھی اور مہنگائی بے قابو تھی۔ کاروباری سرگرمیاں جمود کا شکار تھیں اور سرمایہ کاری میں رکاوٹیں اقتصادی ترقی میں رکاوٹ بن رہی تھیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے چیلنجز کے باوجود امید کا دامن نہیں چھوڑا اور مؤثر حکمت عملی کے ساتھ اقتصادی مسائل کا مقابلہ کیا۔ آج ملکی معیشت مستحکم ہے اور معاشی اشاریے مثبت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا اولین ترجیح ہے