سفاک والدین نومولود کو چھوڑ کر فرار

فیصل آباد : الائیڈ اسپتال فیصل آباد میں بے حس والدین اپنی نومولود ننھی کلی کو اسپتال والوں کے رحم و کرم پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

سفاک والدین نومولود کو چھوڑ کر فرار

فیصل آباد : الائیڈ اسپتال فیصل آباد میں بے حس والدین اپنی نومولود ننھی کلی کو اسپتال والوں کے رحم و کرم پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ فیصل آباد میں بے حس والدین اپنی ننھی کلی کو اسپتال اور دنیا کے رحم و کرم پر چھوڑ پر بھاگ نکلے، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ الائیڈ اسپتال کے باہر سے شاپر میں ملنے والی نومولود بچی کو والدین بے یار و مدد گار چھوڑ گئے۔

اسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچی کی قبل از وقت پیدائش ہوئی ہے، جس کی وجہ سے وہ کمزور ہے، سردی اور کمزوری کے باعث بچی کی حالت تشویشناک ہے، جسے ونٹیلیٹر پر رکھا گیا ہے۔متعلقہ والدین جھوٹ بول کر شناخی کارڈ لانے کا کہہ کر اسپتال میں بچی کو نرس کے پاس چھوڑ کر رفوچکر ہوگئے، متعلقہ والدین کی جانب سے دیا گیا گھر کا پتا بھی غلط ہے۔اولاد جیسی نعمت کی قدر کرنے والے اس بے حسی پر تڑپ اٹھے، اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچی کی حالت بہتر ہوجانے پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا جائے گا۔