Get Alerts

’’گیلنٹائن ڈے‘‘ کیا ہے؟

’’گیلنٹائن ڈے‘‘ کیا ہے؟

لاہور : محبت کا عالمی دن ہر سال 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے، جس دن لوگ اپنے پیاروں سے محبت کا اظہار کرتے ہیں اور انہیں تحائف دیتے ہیں۔ تاہم، ویلنٹائن ڈے کے علاوہ ایک اور دن بھی ہے جسے "گیلنٹائن ڈے" کہا جاتا ہے، اور یہ 13 فروری کو ویلنٹائن ڈے سے ایک دن قبل منایا جاتا ہے۔

گیلنٹائن ڈے خاص طور پر خواتین کے لیے مخصوص ہوتا ہے اور یہ دن یورپی اور مغربی ممالک میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ اس دن خواتین اپنی سہیلیوں کے ساتھ مل کر پارٹی کرتی ہیں، سیر و تفریح کے لیے جاتی ہیں اور ایک دوسرے کو تحائف دیتی ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ گیلنٹائن ڈے کی محفل میں مردوں کو شرکت کی اجازت نہیں ہوتی، یہ دن مکمل طور پر خواتین کی محفل کے طور پر منایا جاتا ہے۔

نیو جرسی کے علاقے فرنیکلن لیکس کی چیلا پیپاسیولی پچھلے تین سال سے اپنے گھر گیلنٹائن ڈے کی تقریب کا اہتمام کرتی ہیں اور اس بار بھی وہ اس دن کے لیے تیاری کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی کے لیے عملے اور ڈی جے کی خدمات حاصل کی ہیں اور 45 دعوت نامے بھی جاری کیے ہیں جن میں سے 34 نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔ وہ مہمانوں کے لیے تحفوں کی پیکنگ کر رہی ہیں اور اس بات کا خاص خیال رکھ رہی ہیں کہ تقریب میں کسی مرد کو شرکت کی اجازت نہ ہو۔

ٹیگز: