ڈونیڈن : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ آج ڈونیڈن میں کھیلا گیا جہاں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 183 رنز سے شکست دیدی ۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو اس سے قبل کھیلے گئے دونوں میچوں میؓں شکست سے دوچار کیا تھا اور یوں نیوزی لیںڈ نے سیریز میں تین صفر کی واضح برتری حاصل کر لی ہے ۔
پاکستان کی اس ہار پر سابق کپتان اور کوچ قومی ٹیم وقار یونس نے کہا کہ نیوزی لینڈکےخلاف سیریزمیں پانچ صفرسےہارناقوم کی ہارنہیں ہے لیکن اگر زینب کے قاتلوں کو نہ پکڑا گیا تو پھر یہ قومی ہار ہو گی ۔
We will not be a fail Nation if we loose 5/0 to New Zealand, but we’ll be a total failure as a Nation if we won’t give justice to Zainab and her family #JusticeForZainab #HangTheBastards
— waqar younis (@waqyounis99) January 13, 2018
یاد رہے کہ قصور میں 7 سالہ زینب کیساتھ پیش آنے والے واقعہ پر پورا ملک سراپا احتجاج ہے ۔اس واقعہ نے قومی کرکٹرز اور شوبز اسٹارز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیاہے ۔وقار یونس سمیت دیگر معروف شخصیات نے بھی زینب کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اسی ھوالے سے انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈکےخلاف سیریزمیں پانچ صفرسےہارناقوم کی ہارنہیں ہے لیکن اگر زینب کے قاتلوں کو نہ پکڑا گیا تو پھر یہ قومی ہار ہو گی ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی جب یہ درد ناک واقعہ تب بھی وقار یونس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔
Zainab,,Name of our beloved Prophet's daughter and look what these soul less beasts have done to her..I am so ashamed, disgusted, humiliated, angry & sorry..I want justice for Zainab & her family..No justice in giving mercy to merciless. Hang the Bastards. #JusticeForZainab pic.twitter.com/8jmMCnPgc4
— waqar younis (@waqyounis99) January 10, 2018