کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف پر سلمان خان مہربان ہو گئے

کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف پر سلمان خان مہربان ہو گئے

ممبئی : بالی وڈ اداکار سلمان نے ساتھی اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف کو بھی فلم نگری میں متعارف کرا دیا۔

سلمان خان فلمی دنیا میں اداکاری کے ساتھ ساتھ نئے فنکاروں کو متعارف کرانے کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں اور وہ اب تک کئی ملکی و غیر ملکی چہرے فلم نگری کو دے چکے ہیں۔سلمان خان نے فلمی دنیا میں کترینہ کیف، سنی لیون، زرین خان، آتیہ شیٹھی اور سورج پنچولی سمیت کئی چہرے متعارف کرائے ہیں۔لیکن ان میں سے صرف کترینہ ہی فلم نگری میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں۔اب سلمان خان نے کترینہ کی بہن کو بھی فلم نگری میں لانے کی ٹھان لی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف کئی عرصے سے سلمان سے اپنی بہن ازابیل کیف کو فلم نگری میں متعارف کرانے کی درخواست کر رہی ہیں جس پر اب سلومیاں نے حامی بھر لی ہے۔سلمان خان نے ازابیل کیف کو اپنے پروڈکشن کے بجائے ’ٹی سیریز‘ کے بینر تلے بننے والی فلم میں سورج پنچولی کے مدمقابل مرکزی کردار کے لیے تجویز کیا ہے جس پر پرڈیوسرز نے بھی حامی بھرلی ہے۔