پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
سورس: file

اسلام آباد:  پٹرولیم مصنوعات کی عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی اور شرح مبادلہ میں اضافے اور پریمئم کم ہونے کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستان میں 15 جنوری سے آئندہ پندرہ روز کیلئے پٹرول کی قیمت میں تقریبا 9سے 10 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے کمی کا امکان ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 15 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہوا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 97 ڈالر فی بیرل سے کم ہوکر 95.85 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں