الیکشن کمیشن نے پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کے وقت میں پانچویں مرتبہ توسیع کردی

الیکشن کمیشن نے پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کے وقت میں پانچویں مرتبہ توسیع کردی

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آپ نے پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کے وقت میں پانچویں مرتبہ توسیع کردی ہے۔ اب امیدوار  ساڑھے11 بجے تک پارٹی ٹکٹ جمع کرا سکتے ہیں۔ 

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی نشانات الاٹ کرنے کے لیے مقررہ وقت اب ساڑھے  11 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔ مقررہ وقت میں اضافہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے انتظار کے باعث کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے الیکشن کمیشن پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کے وقت میں 5مرتبہ توسیع کرچکا ہے۔ 4بجے سے 7 بجے تک اور پھر 7 سے 9 بجے تک وقت بڑھایا گیا ہے۔9 سے   ساڑھے 10 بجے  ،پھر   11 تک وقت بڑھا یا گیا  اور اب 11 سے ساڑھے 11 تک کا وقت دیا گیا ہے۔