Get Alerts

کیلفورنیا میں پارکنگ پلازہ کی چوتھی منزل سے لٹکنے والی کار میں سوار معمر خاتون کو بچا لیا گیا

کیلفورنیا میں پارکنگ پلازہ کی چوتھی منزل سے لٹکنے والی کار میں سوار معمر خاتون کو بچا لیا گیا
کیپشن: ریسکیو ذرائع نے فوری طور پر پہنچ کر معمر خاتون کو گاڑی سمیت بچا لیا،فوٹو بشکریہ ٹؤیٹر اکارونٹ خلیج تائمز

کیلفورنیا  میں پارکنگ پلازہ کی چوتھی منزل سے معمر خاتون کی کار سیفٹی وال کو توڑتی ہوئی تاروں کے ساتھ لٹک گئی ۔

تفصیلات کے مطابق معمر خاتون نے پارکنگ سے گاڑی نیچے اتارنے کی کو شش کی اور اچانک بریک لگانے کی بجائے ایکسلیٹر کو دبادیا۔جس کے بعد کار گاڑیوں کو گرنے سے روکنے کے لیے لگائے گئے تاروں سے بنے جنگلے کو توڑتے ہوئے لٹک گئی ۔تاہم معمر خاتون کی خوش قسمتی تھی کہ وہ کار تاروں سے الجھ کر نیچے گرنے سے بچ گئی ۔

اسی اثنا میں ریسکیو ذرائع نے فوری طور پر پہنچ کر معمر خاتون کو گاڑی سمیت بچا لیا ، گاڑی کی تصاویر نے سب کو ہلا کر رکھ دیا تھا ۔