پشاور زلمی کے کوچ محمد اکرم کا ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر چالان

پشاور زلمی کے کوچ محمد اکرم کا ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر چالان

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ پشاور زلمی کے ٹیم کوچ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر دی۔  سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نےمحمد اکرم کو ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر پانچ سو روپے جرمانہ کا ٹکٹ جاری کر دیا ۔ پاکستان سُپر لیگ کی چیمپئن ٹیم پزاور زلمی کے کوچ محمد اکرم کا چالان کر دیا۔سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق پاکستان محمد اکرم کچہری چوک سے صدر کی جانب جا رہے تھے کہ چوک میں سرخ بتی آن ہونے کے باوجود اشارے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گاڑی گذارنے کی کوشش کی جس پر چوک میں ڈیوٹی پر موجود وارڈن افسر فیصل نے سرخ بتی کی خلاف ورزی پر گاڑی کو روک لیا۔

اس موقع پر سپر لیگ ٹیم کے کوچ کو چالان بک نمبر 47184 میں ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر پانچ سو روپے جرمانہ کا ٹکٹ جاری کرتے ہوئے چالان کیا گیا۔اس سے قبل عمر اکمل بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر چکے ہیں ۔ 

مصنف کے بارے میں