کورونا کی تیسری لہر نے تباہی مچادی،مثبت کیسز کی شرح 5.5 تک پہنچ گئی

کورونا کی تیسری لہر نے تباہی مچادی،مثبت کیسز کی شرح 5.5 تک پہنچ گئی
کیپشن: کورونا کی تیسری لہر نے تباہی مچادی،مثبت کیسز کی شرح 5.5 تک پہنچ گئی
سورس: file

اسلام آباد: ملک میں کورونا کی تیسری لہر نے تباہی مچادی ہے۔24گھنٹے میں  2ہزار 338نئے کیسز رپورٹ  ہوئے۔متاثرین کی تعداد 6لاکھ  2ہزار 536 تک  جا پہنچی،، مزید  46 افراد کی وائرس سے جان چلی گئی ۔

این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق اموات کی تعداد 13ہزار 476ہوگئی  ۔ پنجاب کے چار شہروں میں   200 کے قریب مریضوں میں برطانوی کورونا وائرس  کی تصدیق  ہوئی۔ 

ملک میں کوروناکےایکٹوکیسزکی تعداد19ہزار764ہوگئی۔ گجرات میں کورونامریضوں کی تعدادمیں خطرناک حدتک اضافہ ہوا ہے۔ گجرات میں آکسیجن بیڈزسوفیصدبھرےہوئےہیں ۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 42 ہزار 9999 ٹیسٹ کی گئے ۔ جن میں سے 2 ہزار 3 سو 38 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ کیسز کی مثبت آنے کی شرح 5.5 فیصد ہوگئی ہے۔

دوسری طرف پنجاب میں کورونا کیسز بڑھنے پر گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔جس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور سمیت مخصوص شہروں میں کھیلوں کی سرگرمیاں ،جشن بہاراںاور دیگر عوامی اجتماعات پر 2ہفتے کی پابندی ہوگی۔شادی ہالز اورمارکیز میں شادیاں کرنے پربھی 2ہفتے کی پابندی ہوگی۔اجلاس میں مارکیٹس اور بازار مغرب تک بند کرنے کا فیصلہ کیاگیاتاہم دودھ ،دہی کی دوکانیں،میڈیکل سٹورز اورتندوروکو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

 فیصلے کے مطابق ریسٹورنٹس سے صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی،اجلاس میں مزارات اورسینما ہال بھی دوہفتے کیلئے بند کرنے اورپارکس شام 6بجے بند کرنے کا فیصلہ کیاگیاجبکہ دفاتر میں 50فیصد سٹاف کے ساتھ کام کی اجازت ہوگی اور50فیصد سٹاف ورک ایٹ ہوم کرے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ خصوصاً میٹرو بس سروس اوراورنج لائن میٹروٹرین کیلئے مسافروں کی تعداد ایس او پیز کے مطابق محدود کی جائے گی،کوروناٹیسٹوں کی 5فیصد سے زائدپازیٹو شرح والے شہروں میں ان فیصلوںکا اطلاق اتوار سے ہوگا اوریہ پابندیاں اگلے دو ہفتے تک نافذ العمل رہیںگی۔

محکمہ پرائمری وسکینڈری ہیلتھ باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں پازیٹو کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے -کورونا پر قابوپانے کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے-عوام کی صحت سب سے زیادہ مقدم ہے-عوام کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے ضروری فیصلے کئے گئے ہیں اورصورتحال کا جائزہ لے کر مزید اقدامات بھی کیے جاسکتے ہیں۔سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ نے کورونا کی تازہ ترین صورتحال اورویکسینیشن لگانے کے حوالے سے بریفنگ دی۔