Get Alerts

کاروباری دن کا اختتام: سٹاک مارکیٹ میں مندی

کاروباری دن کا اختتام: سٹاک مارکیٹ میں مندی

کراچی : ہفتے کے آخری کاروباری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج اور مقامی صرافہ بازاروں میں مندی کا رجحان غالب رہا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا۔ کے ایس ای-100 انڈیکس 555 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 53 ہزار 866 کی سطح پر بند ہوا۔


تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں حالیہ تیزی کے بعد سرمایہ کاروں نے پرافٹ ٹیکنگ کو ترجیح دی، جس سے انڈیکس پر دباؤ رہا۔اگرچہ انڈیکس میں کمی آئی، تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ اب بھی ایک لاکھ 50 ہزار کی نفسیاتی حد سے اوپر مستحکم ہے۔

ٹیگز: