کویت : بارش سے متاثر ہونے والوں کو معاوضہ دیا جائے گا

کویت : بارش سے متاثر ہونے والوں کو معاوضہ دیا جائے گا
کیپشن: فوٹو فائل

کویت: کویت میں بارش سے متاثر ہونے والے افراد کو معاوضہ دیا جائے گا۔ حکومت نے وزارت خزانہ کو معاوضے دینے کے ضابطے مقرر کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کویتی پارلیمنٹ کے سربراہ مرزوق الغانم نے کہا ہے کہ امیر کویت کی ہدایت پر وزارت خزانہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ بارش سے متاثر ہونے والے افراد کو املاک کے نقصان پر معاوضہ دیا جائے گا۔ اس مقصد کے حصول کے لئے فوری طور پر ضوابط مقرر کئے جائیں۔