Get Alerts

لاہور ہائیکورٹ کا شرجیل خان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا شرجیل خان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کو کرکٹر شرجیل خان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دیدیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں کرکٹرشرجیل خان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شرجیل خان پر کھیلنے کی عائد کی گئی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹرناصر جمشید کا نام بھی ای سی ایل سے نکال دیا گیا تھا۔درخواست گزار نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ شرجیل خان کوعمرہ کی سعادت کے لیے بیرون ملک سفر کرنا ہے لہذا عدالت ای سی ایل سے ان کا نام نکالنے کا حکم دے۔