Get Alerts

امام الحق کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان

امام الحق کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان
کیپشن: فوٹو فائل

ابوظبہی : پاکستانی اوپنر بلے باز امام الحق کی غیر موجودگی میں اظہر علی سے اوپننگ کرا کر لیگ سپنر شاداب خان کو فائنل الیون کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے تاہم اس بات کا دار و مدار شاداب کی گروئن انجری سے صحتیابی پر ہے۔

کپتان سرفراز احمد کے مطابق شاداب کو کھلانے کا انحصار شیخ زائد سٹیڈیم کی پچ پر ہے جبکہ فخر زمان بھی اوپننگ کرسکتے ہیں جب کہ شعیب اختر نے فخر زمان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کی اننگز بھول کر آگے بڑھیں۔