یوم یکجہتی فلسطین ، ملک بھر میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے

یوم یکجہتی فلسطین ، ملک بھر میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے

اسلام آباد :یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر ملک بھر میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کیے گئے۔ پاکستانی قوم نے 13 اکتوبر کا دن یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منایاگیا۔

 فلسطینی مسلمانوں پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بھرپور احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔


 نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن میں فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کی بھرپور مذمت کی گئی۔


احتجاجی ریلیوں میں شریک مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی بربریت کے خلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے درج تھے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کے حکمرانوں کو کھل کر اسرائیلی بربریت کی مذمت کرنی چاہیے، ہم اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

مصنف کے بارے میں