امریکہ نے برطانیہ اور فرانس کے ساتھ ملکر شام پر حملہ کردیا

امریکہ نے برطانیہ اور فرانس کے ساتھ ملکر شام پر حملہ کردیا
کیپشن: فوٹو:اے پی

دمشق:امریکہ نے برطانیہ اور فرانس کے ساتھ ملکر شام پر حملہ کردیا۔

شام کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام میں امریکی فوجی ایکشن جاری ہے ،مخصوص اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے اورشام پر حملوں کا تسلسل برقرار رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب سے چودھری نثار کی ملاقات ، پارٹی امور پر تفصیلی گفتگو

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ شام کا کیمیائی حملہ کرنا اس کی بنیاد بنا،کیمیائی حملوں پر شامی حکومت ،روسی اور ایرانی اتحا دیوں کا احتساب کریں گے۔شامی فضائیہ جوابی کارروائی کررہی ہے،دمشق میں سائنسی تحقیقاتی ادارے پر حملہ کیا گیا۔ترجمان وائٹ ہاؤس کی جانب سے کہا گیا کہ ثبوت ہیں کہ شام نے دوما میں کیمیائی حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:طبی ماہرین نے جگر کے جان لیوا امراض سے بچائو میں مدد گار غذا بتا دی

شامی فوج نے کم ازکم 50 بار کیمیائی ہتھیار استعمال کیے۔وزیر دفاع جیمز میٹس کا کہنا ہے کہ حملے شامی حکومت پر کیے جارہے ہیں۔امریکہ نے شام میں کیمیائی ذخیروں کو نشانہ بنایا ہے۔جیمز میٹس نے کہابشارالاسد کی فوج نے مخالفین پر کلورین گیس کا استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد

ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ترجمان پینٹا گون کا کہنا ہے کہ سائنسی تحقیقاتی ادارہ پہلا ہدف،دوسرا ہدف کیمیائی ہتھیاروں کاگودام تھا،2017 میں ہم نے یکطرفہ کارروائی کی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں:’ساری رونق حکومت تک ہے، حکومت گئی تو نون لیگ کے ساتھ کوئی نہیں ہو گا‘

دوسری جانب برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ ہمارے پاس حملے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا جبکہ حملے کے خلاف برطانیہ میں لوگوں کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں