نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی فتح کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا

Newly elected US President Joe Biden's victory was officially announced
کیپشن: فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جوزف بائیڈن کی فتح کا سرکای سطح پر باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

امریکا کے نومنتخب صدر جوزف بائیڈن آئندہ سال کے پہلے ماہ بیس جنوری 2021ء کو دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں اپنے صدارتی مدت کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ اس سلسلے میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا تاہم عالمی وبا کی وجہ سے شرکا کی تعداد محدود رکھنے یا ایس او پیز کے تحت انھیں اجازت دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو سو بتیس جبکہ نومنتخب صدر جوزف بائیڈن نے پانچ سو اڑھتیس الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان کے وکلا نے امریکا کی عدالت عظمیٰ میں صدارتی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کی تھی جسے مسترد کر دیا گیا تھا۔

امریکا کے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری انتخابی نتائج میں بتایا گیا تھا کہ ری پبلکنز کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے سات کروڑ بیالیس لاکھ سے زائد جبکہ ان کے مدمقابل جیتنے والے ڈیموکریٹک امیدوار فؤجوزف بائیڈن نے آٹھ کروڑ تیرہ لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کئے تھے۔

انتخابات میں فتح کے بعد جوزف بائیڈن امریکا کے چھالیسویں صدر ہونگے۔ ان کیساتھ انڈین نژاد امریکی خاتون کمیلا ہیرس ان کیساتھ نائب صدارت کا عہدہ سنبھالیں گی۔ انہوں نے یہ کارنامہ سرانجام دے کر تاریخ رقم کر دی ہے۔

جوزف بائیڈن کا انتخابات میں واضح جیت کے بعد امریکی قوم سے اپنے پہلے باضابطہ خطاب میں کہا تھا کہ وہ اپنی عوام کا بھرپور اعتماد جیتنے کی کوشش کریں گے۔ وہ لوگوں میں دوریاں پیدا کرنے والے نہیں بلکہ انھیں جوڑنے والے صدر بنیں گے، وہ اپنی قوم کے درمیان ہرگز تفرقہ نہیں پھیلائیں گے۔ وہ امریکی عوام کا اعتماد کرنے پر بہت شکریہ ادا کرتے ہیں۔