حج درخواستوں کی کم وصولی،  وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کی آگاہی کیلئے نجی سیلولر کمپنیوں کی خدمات حاصل کر لیں

حج درخواستوں کی کم وصولی،  وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کی آگاہی کیلئے نجی سیلولر کمپنیوں کی خدمات حاصل کر لیں
سورس: file

اسلام آباد: حج درخواستوں کی تعداد بڑھانے کے لئے وزارت مذہبی امور نے ایڑھی چوٹی کا زور لگا دیا. وزارت مذہبی امور نے پہلی بار نجی سیلولر کمپنیوں کی خدمات حاصل کرلیں۔

پہلی مرتبہ سرکاری حج اسکیم کے لئے رنگ ٹونز کا استعمال کیا جارہاہے۔ کالر ٹیونزکے ذریعے موبائل فون صارفین کو سرکاری حج اسکیم کی تفصیلات سے آگاہ کیا جانے لگا.


وزارت مذہبی امور نے پہلی مرتبہ ٹیلی ویژن پر اشتہارات کے ذریعے بھی حج اسکیم کی تشہیر شروع کردی۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری ریگولر اور اسپانسر شپ اسکیم کی تشہیر اور رابطوں کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔ سرکاری ریگولر اسکیم کے تحت 53ہزار درخواستیں جبکہ اسپانسر شپ اسکیم کے تحت اب تک ڈھائی ہزار حج درخواستیں موصول ہوسکیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت مذہبی امور اسپانسر شپ اسکیم کے لئے ساڑھے 22 ہزار  درخواستوں کی منتظر ہے۔


بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے درخواستیں جمع کرانے میں حائل رکاوٹیں دور کی جارہی ہیں۔ اب اسپانسر شپ اسکیم کے لئے بیرون ملک سے ڈالرز میں درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں۔


 ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق ریگولر اسکیم میں حج بدل اور پچھلے پانچ سال میں حج کرنے والے عازمین بھی درخواستیں دینے کے اہل ہیں۔

مصنف کے بارے میں