اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف رواں ہفتے ترکیہ کا دورہ کریں گے اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے اظہار یکجہتی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہوں گے جبکہ دورے کا مقصد ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور زلزلہ متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف مصیبت کی گھڑی میں اظہار ہمدردی کیلئے ترکیہ جا رہے ہیں اور وہ انقرہ جانے کے علاوہ زلزلہ متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ ترکیہ میں خوفناک زلزلہ آنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم مصروفیات کے باعث اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔