آئی سی سی رینکنگ ،بابر اعظم ون ڈے میں  پہلے،  ٹیسٹ میں پانچویں اور ٹی 20 طرز کی کرکٹ میں چوتھے نمبر پر 

آئی سی سی رینکنگ ،بابر اعظم ون ڈے میں  پہلے،  ٹیسٹ میں پانچویں اور ٹی 20 طرز کی کرکٹ میں چوتھے نمبر پر 

دبئی:بابر اعظم آئی سی سی  کی رینکنگ میں نمایاں پوزیشن پر ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل   نے نئی رینکنگز جاری کردیں۔
ون ڈے   رینکنگ میں  بابر اعظم پہلے، ٹیسٹ میں پانچویں اور ٹی ٹوینٹی  طرز کی کرکٹ میں چوتھے نمبر پر ہیں۔آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم بیٹرز کی فہرست میں بدستور پہلی پوزیشن پر ہیں ۔


فخر زمان ایک درجے ترقی کے بعد بارہویں نمبر پر آگئے ہیں۔  آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی نے بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔ 

شکیب الحسن نے 1739 دن نمبر ون پوزیشن پر رہنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ بائولرز میں جنوبی افریقہ  کے کیشو مہاراج کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ ٹیسٹ کی بیٹرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا پہلا نمبر ہے، پاکستان کے بابر اعظم کی پانچویں پوزیشن پر ہیں۔


بائولرز میں بھارتی فاسٹ بائولرز جسپریت بمرا پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ آل راؤنڈرز میں رویندرا جڈیجہ کا پہلا نمبر ہے۔ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلے فل سالٹ دوسرے محمد رضوان تیسرے اور بابر اعظم چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ باؤلرز میں عادل رشید کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

مصنف کے بارے میں