غیر قانونی پرسنل لون ایپس کے گرد گھیرا تنگ،  ایس ای سی پی کاکریک ڈاؤن جاری 

غیر قانونی پرسنل لون ایپس کے گرد گھیرا تنگ،  ایس ای سی پی کاکریک ڈاؤن جاری 

کراچی :غیر قانونی پرسنل لون ایپس کے خلاف   ایس ای سی پی کاکریک ڈاؤن جاری  ہے۔   ایس ای سی پی نے مزید 8 غیر قانونی ایپس کی نشاندہی کی ہے ۔

یہ ایپس مختلف ویب سائٹس اور سوشل میڈیا کے ذریعے اینڈرائیڈ پیکج کٹ  فائلوں کے طور پر تقسیم کررہی تھیں۔  گوگل، ایپل پلے سٹور سے اب تک 132 غیر قانونی ایپس کو بلاک کیا جا چکا ہے۔

ایس ای سی پی  کامزید کہنا ہےکہ  یہ غیر قانونی ایپس صارفین کے لیے کئی طرح کے مسائل پیدا کرتی ہیں۔

 یہ ایپس ذاتی معلومات، مالیاتی ڈیٹا تک رسائی اور ان کے ذریعے دھوکہ دہی کرتی ہیں۔ عوام انٹر نیٹ کے کسی لنکس سے لون ایپس ایپس ڈاؤن لوڈ نہ کریں۔

مصنف کے بارے میں