اسلام آباد ہائیکورٹ نے نعیم بخاری کو بطور چیئرمین پی ٹی وی کام کرنے سے روک دیا

IHC, Naeem Bokhari, PTV chairman, PTI government, Pakistan

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے نعیم بخاری کو بطور چیئرمین پی ٹی وی کام کرنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی وی کی تعیناتی پر سماعت ہوئی تو جسٹس اطہر من اللہ نے نعیم بخاری کو بطور چیئرمین پی ٹی وی کام سے روک دیا۔

 جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ چیئرمین پی ٹی وی ایم ڈی پی ٹی وی کو کام سے نہیں روک سکتا ، انہوں نے حکم دیا کہ نعیم بخاری نے بطور چیئرمین جو غیر قانونی کام کیا وہ بھی کابینہ کو بھیج دیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ نعیم بخاری کی تعیناتی بادی النظر میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نعیم بخاری کو سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ نعیم بخاری صاحب آپ ہمارے لیے قابل احترام ہیں لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے کو نظرانداز نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ نعیم بخاری کی تعیناتی بادی النظر میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ سپریم کورٹ کا بڑا واضح فیصلہ ہے اس پر عمل بھی ضروری ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ہم یہ معاملہ وفاقی کابینہ کو بھیج رہے ہیں وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو مدنظر رکھ کر اس کو دیکھیں۔ اس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی ہے۔

   

(بشکریہ نئی بات)