دھند نے راستے دھندلادیے

دھند نے راستے دھندلادیے

لاہور: دھندنے راستے دھندلا دیے ہیں۔دھند کے باعث کئی مقامات پر موٹرویز بھی بند ہیں۔ دھند کی شدت میں اضافہ کے باعث موٹر وے ایم 3 کو فیض پور سے درخانہ، موٹر وے ایم 5 کو شیر شاہ سے رحیم یارخان تک بند کیاگیاتھا۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ملتان، فیصل آباد موٹروے، لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کی وجہ سے بند ہے۔ 


موٹر وے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کے حفاظت ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

مصنف کے بارے میں