عمران خان کی سپریم کورٹ کے فیصلے اور الیکشن کمیشن پر شدید تنقید

عمران خان کی سپریم کورٹ کے فیصلے اور الیکشن کمیشن پر شدید تنقید
سورس: File

ڈی جی خان : سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے تکلیف ہوئی ہے۔ رات کو 12 بجے عدالتیں کھول دی گئیں ۔ اتنا بڑا کام کہ وزیر اعظم کو ہٹایا جاتا ہے اور کچھ نہیں ہوتا۔ 

ڈی جی خان میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے عمران خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تنقید کی اور کہا کہ سپریم کورٹ سے پوچھتا ہوں کہ جب مراسلہ چیف جسٹس کو بھیجا تو کیا انہیں تفتیش نہیں کرنی چاہیے تھی۔ امریکی دھمکی عمران خان کی نہیں پوری قوم کی توہین ہے۔ 

عمران خان نے کہا کہ انکوائری کے لیے کمیٹی بنائی تھی لیکن ہماری حکومت چلی گئی اس سے زیادہ کیا کرسکتا تھا۔ اگر آپ انکوائری نہیں کرائیں گے تو دوبارہ ایسی ہر حرکت ہوگی۔ ہم نے مراسلہ سپریم کورٹ اور صدر کو بھجوایا کہ کمیشن بنایا جائے۔ 

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا ترجمان مجھے کہتا ہے کہ میں انہیں جواب دوں ۔ میں کیوں انہیں جواب دوں بلکہ انہیں مجھے جواب دینا ہے کہ وہ حمزہ اور مریم سے ملنے کیوں گئے۔ سکندر سلطان یاد رکھو قوم آپ کو معاف نہیں کرے گی۔ 

عمران خان نے ایک بار پھر الزام لگایا کہ مسٹر ایکس حکومت کی مدد کے لیے لاہور میں بیٹھا ہوا ہے ۔ قوم کو بہت جلد پتا چلے گا کہ مسٹر ایکس کون ہے؟جب تک آخری گیند نہیں کھیلی جاتی میچ ختم نہیں ہوتا۔ 

مصنف کے بارے میں