دریائے ستلج میں پانی کی سطح کم ،سیلاب نچلے درجے پر آ گیا

دریائے ستلج میں پانی کی سطح کم ،سیلاب نچلے درجے پر آ گیا
سورس: File

لاہور: دریائے ستلج میں پانی کی سطح  کم  ہو گئی سیلاب درمیانے سے نچلے درجے پر آ گیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی آمد 76ہزار400ہے۔ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے ۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے راوی، چناب اور جہلم میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، کنٹرول روم دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی نگرانی کر رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں