Get Alerts

انتظار کی گھڑیاں ختم، آئی فون 17 کی رونمائی کی تاریخ سامنے آ گئی

انتظار کی گھڑیاں ختم، آئی فون 17 کی رونمائی کی تاریخ سامنے آ گئی

کیلیفورنیا:ایپل نے نئے آئی فونز کی رونمائی کے لیے تاریخ کا تعین کر لیا ہے۔ معروف ٹیکنالوجی کمپنی رواں سال ستمبر میں آئی فون 17 سیریز لانچ کرے گی۔  رپورٹ کے مطابق ایپل کا سالانہ ایونٹ 9 یا 10 ستمبر کو  ہوگا، جس میں نئی سیریز کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

ایپل کی نئی سیریز میں چار ماڈلز شامل ہوں گے:

    آئی فون 17

    آئی فون 17 ائیر (سب سے پتلا ماڈل)

    آئی فون 17 پرو

    آئی فون 17 پرو میکس

سکوائر کیمرہ سیٹ اپ کی جگہ گوگل پکسل جیسا "پل نما" کیمرا بار ہوگا۔    ڈائنامک آئی لینڈ میں بہتری اور نئے فرنٹ کیمرہ فیچرز۔    اے 19 چپ سے فون کی اسپیڈ اور کارکردگی میں مزید بہتری متوقع ہے۔    تیز میگ سیف وائرلیس چارجنگ، بہتر بیٹری لائف، اور زیادہ سٹوریج آپشنز متعارف کرائے جائیں گے۔

    آئی فون 17 ائیر کا ڈیزائن اسے سٹائل اور ہلکے وزن کے شوقین صارفین کے لیے خاص بناتا ہے، اگرچہ فیچرز دیگر ماڈلز جتنے طاقتور نہیں ہوں گے۔

ایپل عام طور پر ستمبر کے دوسرے ہفتے میں آئی فون لانچ کرتا ہے، اور اس سال بھی یہی روایت برقرار رکھی جائے گی۔

ٹیگز: