Get Alerts

موسمی ایمرجنسی الرٹ: ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

موسمی ایمرجنسی الرٹ: ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

لاہور،کراچی ، اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے 15 سے 17 جولائی کے دوران ملک بھر میں شدید بارشوں، آندھی، طوفان اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے، جبکہ کراچی میں 14 سے 16 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے تمام اضلاع میں الرٹ جاری کرتے ہوئے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگز: