Get Alerts

مجھے ایسا شوہر چاہیے جو مشکل وقت میں بھی پرسکون رہے : نمرہ مہرہ

مجھے ایسا شوہر چاہیے جو مشکل وقت میں بھی پرسکون رہے : نمرہ مہرہ

لاہور: پاکستان کی معروف گلوکارہ نمرہ مہرہ نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کے دوران اپنی مستقبل کے جیون ساتھی سے متعلق توقعات کا اظہار کیا۔

نمرہ مہرہ کا کہنا تھا کہ وہ مادی چیزوں سے متاثر نہیں ہوتیں، بلکہ ان کے نزدیک ایک اچھے انسان کی اصل پہچان اس کا نرم لہجہ اور مہربان رویہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایسے شوہر کی خواہش رکھتی ہیں جو مشکل حالات میں گھبرانے یا غصہ کرنے کے بجائے سکون اور سمجھداری سے معاملات کو سنبھال سکے۔

گلوکارہ کے مطابق، تحمل، شائستگی اور مثبت انداز میں مسائل کا سامنا کرنا وہ سب سے اہم خوبی ہے جو وہ اپنے مستقبل کے شریکِ حیات میں دیکھنا چاہتی ہیں۔

ٹیگز: