ملک بھر میں کورونا وائرس کے 7 کیس رپورٹ، 7 مریضوں کی حالت تشویش ناک

ملک بھر میں کورونا وائرس کے 7 کیس رپورٹ، 7 مریضوں کی حالت تشویش ناک
سورس: File

اسلام آباد:  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 7 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 7 مریضوں کی حالت تشویش ناک ظاہر کی گئی۔

قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار 877ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے7افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.37فیصد رہی۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا تاہم 7مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

مصنف کے بارے میں