کراچی:آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 63 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح، 10 گرام سونے کا بھاؤ 1206 روپے اضافے سے 31 ہزار 1213 روپے ہوگیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر اضافے کے بعد 3432 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سیاسی کشیدگی اور غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے سونے کی طلب میں اضافہ ہوا ہے، جس سے اس کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ سرمایہ کاروں کا رجحان سونے کی طرف بڑھنے کے باعث سونے کے نرخوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔