یونس خان ایک اور بیٹے کے باپ بن گئے

یونس خان ایک اور بیٹے کے باپ بن گئے

کراچی : مایہ ناز ٹیسٹ کرکٹر اور سابق پاکستان ٹیم کے کپتان یونس خان کو اللہ نے دوسرے بیٹے سے نوازا ہے ۔ یونس خان نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر بچے کی تصویر شیئر کی اور ساتھ میں اللہ کا شکر بھی ادا کیا ۔

 یونس خان کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی پرستاروں اور دوستوں کی جانب سے مبارکباد کے ان گنت پیغامات موصول ہونے لگے ہیں۔ مداحوں نے یونس خان کے بیٹے کی درازی عمر اور تندرستی کی دعائیں بھی کی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: یونس خان کا بیٹا سکواش چیمپیئن بننے کا خواہش مند
 
 مایہ ناز اسپنر اور دوسرا ڈلیوری کی موجد ثقلین مشتاق نے انہیں مبارکباد پیش کی ۔  

خیال رہے کہ یونس خان پہلے بھی ایک بیٹی اور بیٹے کی باپ ہیں ۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں