ابوظہبی ،افغانستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میں 6 وکٹ سے شکست دے دی۔
ابوظبی ٹیسٹ کے آخری دن فالوآن کی شکار زمبابوے کی ٹیم نے دوسری اننگز 266رنز سات کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی ، شان ولیمز 106 اور ڈونلڈ ٹریپانو 63 رنز کے ساتھ میدان میں آئے ، دونوں نے شاندار بیٹنگ کی اور آٹھویں وکٹ پر زمبابوے کےلیے 187 رنز کی ریکارڈ شراکت بھی بنائی ۔
ٹریپانو کی شاندار اننگز راشد خان نے 95 رن پر تمام کی اور بقیہ دو وکٹیں بھی 365 تک گر گئیں لیکن شان ولیمز 151 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔
افغانستان کی جانب سے راشد خان نے اننگز میں سات اور میچ میں گیارہ شکار کئے ۔
افغانستان کو جیت کےلیے 107 رنز کا ہدف ملا، اس کی پہلی وکٹ تو 8 رن پر گرگئی ، پھر ابراہیم زدران اور رحمت شاہ نے اسکور 89 تک پہنچا دیا، جس کے بعد وقفے وقفے سے تین وکٹیں گریں ، لیکن افغاستان نے ہدف 4 وکٹ پر پورا کر دیا اور دو ٹیسٹ کی سیریز ایک ایک سے برابری پر ختم ہوگئی۔