Get Alerts

پی پی پنجاب کے سابق صدر رانا آفتاب پی ٹی آئی میں شامل

پی پی پنجاب کے سابق صدر رانا آفتاب پی ٹی آئی میں شامل

پیپلز پارٹی کا پنجاب سے صفایا ! پی پی پنجاب کے سابق صدر کپتان کے کھلاڑی بن گئے

لاہور: تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کی ایک اور وکٹ گرا دی۔ پی پی پنجاب کے سابق صدر رانا آفتاب بھی کپتان کے کھلاڑی بن گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان  پیپلز پارٹی کی ایک اور وکٹ گرا دی ہے ۔رانا آفتاب نے اس بات کا   اعلان جہانگیر ترین سے ملاقات میں کیا۔

اس سے قبل بھی پاکستان تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کے اہم رکن ندیم افضل چن نے بھی پاکستان پیپلز پارٹی سے استعفیٰ دیا تھا ۔عمران خان نے تحریک انصاف میں شامل ہونیوالوں کو خوش آمدید کہا اور آنے والے نتخابات میں ملک بھر سے کامیابی حاصل کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔