چیف جسٹس ثاقب نثار ہنگامی دورے پر کٹاس راج پہنچ گئے

چیف جسٹس ثاقب نثار ہنگامی دورے پر کٹاس راج پہنچ گئے

چکوال: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارہنگامی دورے پرکٹاس راج پہنچ گئے، چیف جسٹس ثاقب نثارکاکٹاس راج کے تالاب کادورہ کیا ،جسٹس عمرعطابندیال اورجسٹس اعجازالاحسن بھی چیف جسٹس کے ہمراہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے ہندوئوں  کے مقدس مقام کٹاس راج کا دورہ کیا۔چیف جسٹس پاکستان مقامی انتظامیہ کے اجلاس کی صدارت کی اور کہاکہ اس بربادی کاحل بتائیں جو سیمنٹ فیکٹریوں نے کی ہے،مقامی انتظامیہ تاریخی مقامات کاتحفظ یقینی بنائے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس نے آج کٹاس راج میں زیرزمین پانی کمی پرازخودنوٹس کیس کی سماعت کی تھی،چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھے کہ وہ آج کٹاس راج خود جائیں گے۔