لاہور:سینئر اینکر فواد احمد نے ایک اہم انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان دراصل چین کے ساتھ ممکنہ جنگ کو روکنے کی ایک شعوری کوشش ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے خطے پر منڈلاتے تصادم کے بادل چھٹ گئے ہیں اور عالمی معیشت نے سکھ کا سانس لیا ہے۔
سینئر اینکر فواد احمد کے مطابق، آبنائے ہرمز کی بندش سے سب سے زیادہ نقصان چین کو پہنچ رہا تھا کیونکہ وہاں سے چینی تیل بردار ٹینکرز گزرنے تھے۔ اگر یہ تعطل برقرار رہتا تو امریکہ اور چین کے درمیان دشمنی کا ایک نیا دور شروع ہو جاتا جو کسی بھی وقت ایک عالمی جنگ میں بدل سکتا تھا۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے ماہ چین کا دورہ کرنا ہے۔سینئر اینکر فواد احمد نے مزید کہاکہ ٹرمپ نے چین جانے سے پہلے اس مسئلے کو اس لیے حل کیا تاکہ وہ وہاں کسی شرمندگی کا سامنا نہ کریں اور ان پر یہ الزام نہ لگے کہ انہوں نے جان بوجھ کر چین کو معاشی نقصان پہنچایا۔ سفارتی زبان میں اسے دورے سے قبل ایک "تحفے" کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
فواد احمد نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "ڈونلڈ ٹرمپ پل میں تولہ اور پل میں ماشہ ہوتے ہیں" یعنی ان کے فیصلے غیر متوقع ہوتے ہیں۔ تاہم، اس بار انہوں نے ہوشمندی کا ثبوت دیتے ہوئے دورہِ چین سے قبل فضا کو سازگار بنایا ہے تاکہ میزبان ملک کے ساتھ معاملات طے کرنے میں آسانی ہو۔ اس پیش رفت کا سب سے بڑا فائدہ چین کو پہنچا ہے جس کی توانائی کی ترسیل بحال ہو گئی ہے، جبکہ امریکہ نے ایک بڑی جنگ کا خطرہ ٹال کر خود کو ایک بہتر مذاکرات کار کے طور پر پیش کیا ہے۔
آبنائے ہرمز کھل گیا۔۔کس کو زیادہ فائدہ ہوگا؟ٹرمپ چین کا دورہ کب کریں گے؟فواد احمد نےسب بتا دیا!@fawadnb #NeoNews #China #America #DonaldTrump #Iran #Pakistan #AsimMunir pic.twitter.com/y596BO1qyq
— Neo News (@NeoNewsUR) April 15, 2026