پولیس کی کارروائی،مغوی ٹک ٹاکر بازیاب، 4 اغوا کار گرفتار

پولیس کی کارروائی،مغوی ٹک ٹاکر بازیاب، 4 اغوا کار گرفتار
سورس: file

راولپنڈی: راولپنڈی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 25 کروڑ روپے تاوان کی غرض سے اغوا ٹک ٹاکر  کو بازیاب کرا لیا۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق  4 اغوا کار کو گرفتار کر کے ٹک ٹاکر کو بازیاب کرا لیا گیا ۔ اغوا کاروں کی  شناخت عرفان، منظور، علی اور مبین کے نام سے ہوئی۔ 

پولیس نے بتایا کہ ایک ماہ قبل ٹک ٹاکر گھر سے کھیلنے نکلا تو ملزمان نے اغوا کر لیا تھا، مغوی کی فیملی نے پولیس کو اطلاع کیے بغیر تاوان کی کچھ رقم اغوا کاروں کو ادا بھی کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکر کو کالی گاڑی میں اغوا کرکے لے جانے کی ویڈیو بھی سامنے آ ئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اغوا کے بعد ملزمان کی دوسری سفید گاڑی بھی کالی گاڑی کے ہمراہ ہو جاتی ہے۔

مصنف کے بارے میں