دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم

دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم

 اسلام آباد (دنیا نیوز) وزیراعظم نواز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیر حیات نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مسلح افواج کے ترقیاتی پروگرام اور سٹریٹیجک امور پر گفتگو کی گئی۔ وزیر اعظم نواز شریف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل زبیر حیات کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ سانحہ لاہور دہشتگردی کے خاتمے سے متعلق عزم کو کمزور نہیں کر سکتی۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ ملک کو دہشتگردوں اور انتہا پسندوں سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے پاک فوج ہمہ وقت تیار ہے۔ پاک فوج سویلین اداروں کے ساتھ مل کر دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم نے مہمند ایجنسی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔ ان کا مزید کہنا تھا مادر وطن کی حفاظت کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی فرض شناسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں