Get Alerts

پشاور زلمی کے اسکواڈ میں تمیم اقبال کی واپسی

پشاور زلمی کے اسکواڈ میں تمیم اقبال کی واپسی

پشاور زلمی کی ٹیم میں بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے اوپنر تمیم اقبال  کی واپسی ہو گئی ۔تمیم اقبال بھارت کیخلاف سیریز کی وجہ سے پشاور زلمی کو تاخیر سے جوائن کر رہے ہیں ۔ بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال پچھلے پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی جانب سے ٹاپ اسکورر تھے ۔اپنے آفیشل فیس بک پیچ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تمیم اقبال کا کہنا تھا کہ'' دوبارہ دبئی آ  کر اور پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے پر خوشی ہو رہی ہے۔ ٹیم نے اب تک بہترین کھیل پیش کیا ہے۔ اور جیت میں اپنا حصہ ڈالوں گا''۔

واضح رہے بھارت کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کے باعث تمیم اقبال نے تاخیر سے اپنی پی ایس ایل ٹیم پشاور زلمی کو جوائن کیا۔

وہ پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے کھلاڑی تھے۔