Get Alerts

امریکا کے خلاف ایران نے عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ جیت لیا

 امریکا کے خلاف ایران نے عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ جیت لیا
کیپشن: ایران امریکا میں اثاثوں کو غیر منجمد کرنے کیلئے کارروائی آگے بڑھا سکتا ہے، عالمی عدالت۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

دی ہیگ: ایران نے عالمی عدالت انصاف میں امریکا کے خلاف مقدمہ جیت لیا جب کہ عدالت نے امریکی موقف کو مسترد کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے عالمی عدالت انصاف میں امریکا کے خلاف منجمد اثاثوں کے حوالے سے مقدمہ جیت لیا جب کہ عدالت نے امریکی موقف کو مسترد کر دیا ہے۔

عالمی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے ایران امریکا میں اثاثوں کو غیر منجمد کرنے کیلئے کارروائی آگے بڑھا سکتا ہے۔ فیصلے کے بعد ایران 2 ارب ڈالرز کے منجمد اثاثوں کیلئے کیس آگے بڑھائے گا۔

خیال رہے کہ امریکا نے ایران پر 1983 میں بیروت میں امریکی اڈے پر حملے کا الزام لگایا تھا۔ امریکا کا موقف تھا کہ ایران بین الاقوامی دہشت گردی کو سپورٹ کرتا ہے جس کے بعد امریکی عدالت نے 2016 میں ایران کے 2 ارب ڈالرز کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔