مقامی سطح پر تیار کاروں پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی منظوری، گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

مقامی سطح پر تیار کاروں پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی منظوری، گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
سورس: file

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے مقامی سطح پر تیار کاروں پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ 40 لاکھ مالیت یا 1400 سی سی گاڑیوں پر اب 25 فیصد تک سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔

ایف بی آر کو رواں مالی سال کے دوران اس مد میں 4 ارب روپے کا اضافی ریونیو ملے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 40 لاکھ مالیت یا 1400 سی سی گاڑیوں پر عائد سیلز ٹیکس آئندہ بجٹ میں بھی عائد کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ ای سی سی نےمسابقتی کمیشن کو کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی تحقیقات کا بھی حکم دے دیا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں کہا گیا کہ مسابقتی کمیشن کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے۔

مصنف کے بارے میں