تحریک عدم اعتماد کا اعلان ؟حکومتی ایوانوں میں ہلچل مچ گئی 

PM Imran Khan, PTI,Speaker National Assembly

 اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن )نے شہباز شریف کی ادھوری تقریر کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ادھوری تقریر کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع ن لیگ نے بتایا کہ بلاول نے تحریک عدم اعتماد کیلئے غیر مشروط حمایت کا عندیہ دیا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن اور حکومتی اراکین بجٹ تقاریر میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے ،حکومتی اراکین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے شہباز شریف کو جہاں گزشتہ روز تقریر کرنے سے روکتے رہے وہیں آج دوسرے روز بھی حکومتی اراکین نے شہباز شریف کے گرد گھیرا تنگ کیے رکھا اور تقریر کرنے میں رکاوٹیں ڈالتے رہے ،اس دوران حکومتی رکن علی نواز اعوان نے بجٹ دستاویز لیگی رہنما روحیل اصغر کو دے ماری ، دونوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے میری تقریر کے دوران مداخلت کرنے دی، آپ نے اس ایوان کا احترام مجروح کرایا، آپ کو تاریخ یاد رکھے گی کہ کس طرح اس مقدس ایوان کا تقدس و احترام مجروح کرایا۔