سبی میں بم دھماکہ، 4 ایف سی اہلکار شہید، 6 زخمی

سبی میں بم دھماکہ، 4 ایف سی اہلکار شہید، 6 زخمی

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے سبی میں بم دھماکے سے 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سبی کی تحصیل سانگان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر دیسی ساختہ بم کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 شدید زخمی ہوگئے جن کی حالت انتہائی تشویشناک بیان کی جا رہی ہے۔ 
ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔ 
دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) سبی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں