اسلام آباد نے کوئٹہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

 اسلام آباد نے کوئٹہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

کراچی: پی ایس ایل 9 کے پہلے ایلیمنیٹر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائیلی روسو میدان میں اترے۔
پی ایس ایل میں دونوں ٹیموں نے آخری 4 میچز میں 2، 2 میں کامیابی حاصل کی ہے۔اسلام آباد کی فائنل الیون میں ایلکس ہیلز، مارٹن گپٹل، سلمان علی آغا، شاداب خان، اعظم خان، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ اور ابیڈ مکوے شامل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے جیسن روئے، سعود شکیل، خواجہ نافع، رائیلی روسو، عمیر بن یوسف، لایوری ایوانس، اکیل حسین، محمد وسیم جونیئر، محمد عامر، ابرار احمد اور عثمان طارق ٹیم کا حصہ ہیں۔

مصنف کے بارے میں