شمالی کوریا کا ایٹمی میزائل تجربہ ناکام ہو گیا

شمالی کوریا کا ایٹمی میزائل تجربہ ناکام ہو گیا

ٹوکیو:شمالی کوریا نے ایٹمی میزئل کا تجربہ کرنے کی کوشش کی جو بظاہر ناکام ہو گئی،تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کی جوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریانے مشرقی ساحل پر میزائل تجربہ کرنے کی کوشش کی تھی۔
یہ تجربہ ایسے وقت میں سامنے آیا تھا جب ایک ہی روز قبل شمالی کوریا نے خطے میں بڑھتے ہوئے تناو  کےپیش نظر امریکہ کو خبردار کیا تھا کہ وہ ’جوابی جوہری حملے کے لیے تیار ہے۔خیال رہے کہ شمالی کوریا پہلے ہی پانچ جوہری تجربے اور سلسلہ وار میزائل داغ چکا ہے۔تاہم فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ شمالی کوریا نے اتوار کو کون سے میزائل کا تجربہ کرنے کی کوشش کی ہے۔جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا تھا کہ ’شمالی کوریا نے نامعلوم میزائل کا تجربہ کرنے کی کوشش کی ہے، جبکہ وہ مشتبہ تجربہ ناکام ہو گیا ہے۔‘

فوج کے مطابق وہ مزید معلومات کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔بعد میں امریکی کمانڈ نے بھی ناکام تجربے کی تصدیق کی اور کہا کہ انھوں نے ڈیٹیکٹ کیا اور پیچھا کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ بظاہر شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل تھا۔پیانگ یانگ میں ہونے والی فوجی پریڈ میں شمالی کوریا نے پہلی بار ایٹمی میزائل کی نمائش کی جو آبدوز سے داغا جا سکتا ہے۔