پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

کراچی   : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔ کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 450 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 225 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مارکیٹ کا اختتام 1 لاکھ 16 ہزار 775 پوائنٹس پر ہوا تھا،  دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں بھی ہلکی پھلکی بہتری دیکھنے میں آئی۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 7 پیسے کم ہو کر 280 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں