کورونا وائرس کے وار جاری، مزید 8 افراد جان کی بازی ہار گئے

کورونا وائرس کے وار جاری، مزید 8 افراد جان کی بازی ہار گئے

لاہور: ملک بھر میں موذی وباءکورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر مزید 8افراد انتقال کر گئے جبکہ 165 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ 
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 12 ہزار273 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 358 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ 


این آئی ایچ کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح بہاولپور میں 9.36 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ میرپور آزاد کشمیر میں 7، لاہور 5.97 اور اسلام آباد میں 5.56 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ 

مصنف کے بارے میں