اگر آپ مرغی صحیح طریقے سے نہیں پکاتے تو آپ کو یہ خطرناک ترین بیماری ہوسکتی ہے

اگر آپ مرغی بناتے ہوئے اسے اچھی طرح نہیں پکاتے تو آپ جی بی ایس نامی خطرناک بیماری کا شکار ہوسکتے ہیں۔

اگر آپ مرغی صحیح طریقے سے نہیں پکاتے تو آپ کو یہ خطرناک ترین بیماری ہوسکتی ہے

نیویارک:  اگر آپ مرغی بناتے ہوئے اسے اچھی طرح نہیں پکاتے تو آپ جی بی ایس نامی خطرناک بیماری کا شکار ہوسکتے ہیں۔
جرنل آف آتوایمیونیٹی میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مرغی کو اچھی طرح نہ پکانے سے اس میں ایک بیکٹیریا رہ جاتا ہے جو کہ Guillain-Barre سینڈروم پیدا کرتا ہے۔اس بیماری میں مبتلا افراد کا مدافعتی نظام بہت کمزور ہونے کے ساتھ ان کے جسم میں لرزش بھی ہونے لگتی ہے۔مشی گن سٹیٹ یونیورسٹی کی ماہر لینڈا مین سفیلڈ کا کہنا ہے کہ مرغی سے پیدا ہونے والا بیکٹیریاجسے Campylobacterکے نام سے جانا جاتا ہے کی وجہ سے Guillain-Barre سینڈروم ہوجاتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اگر مرغی کو کم پکایا جائے تو اس کے اندر یہ بیکٹیریا موجود رہتا ہے اور بیماری کا باعث بنتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس بیماری پرانٹی بائیوٹکس بھی اثر نہیں کرتیں بلکہ یہ بیماری کو مزید بگاڑ دیتی ہیں۔ جی بی ایس ایک ایسی بیماری ہے جس کی وجہ سے دنیا میں سب سے زیادہ فالج کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ اس بیماری کے ابتدائی علامات میں قے اور دست کا آنا شامل ہے۔ اس بیماری کے آغاز کے دو سے تین ہفتے بعد انسان شدید کمزور کے ساتھ ٹانگوں میں لرزش محسوس کرنے لگتا ہے۔یہ بیماری جسم کے اوپر والے حصے کو بھی منتقل ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے بازوﺅں کے متاثڑ ہونے ساتھ پھیپھڑوں کو نقصان کی وجہ سے سانس لینے میں دقت ہوتی ہے۔