اسلام آباد:سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں جبکہ اسلام آباد انتظامیہ نے 18 فروری بروز پیر کو وفاقی دارالحکومت میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
Local Holiday announced for the Capital ISLAMABAD pic.twitter.com/QFBwjFhZkN
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 16, 2019
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں عام تعطیل کے اعلان کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ کے ملازمین کو چھٹی دینے کا اعلان کردیا ہے۔
ترجمان سینیٹ کا کہنا ہے کہ ملازمین کو آنے جانے میں مشکلات سے بچانے کیلئے چھٹی دی گئی ،ایوان بالا کے ملازمین اب منگل کو ڈیوٹی پر آئیں گے۔
دوسری جانب ڈی سی حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ 18 فروری کو سکولز اور دفاتر بند رہیں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جانب سے بھی چھٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔