شہباز شریف ڈیل مانگ رہے ہیں کہ ہمیں لندن جانے دیں: شہباز گل 

شہباز شریف ڈیل مانگ رہے ہیں کہ ہمیں لندن جانے دیں: شہباز گل 
سورس: File

فیصل آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے الزام لگایا ہے کہ شہباز شریف نے ڈیل مانگی ہے کہ مجھے، مریم اور حمزہ  کو لندن جانے دیں ۔ لیکن آپ کو اب ڈیل نہیں ملے گی۔ آپ کے مقدر میں گالیاں دینا اور کھانا لکھا ہوا ہے۔ 

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو ڈیل اور ڈھیل ملنا تھی مل چکی ہے اب اپوزیشن کو کوئی ڈھیل نہیں ملے گی۔ شہباز شریف کہہ رہے کہ ہمیں لندن جانے دیں یہاں شاہد خاقان عباسی رہیں گے۔ شریف فیملی کو اب کوئی ڈیل نہیں ملے گی ان کے سامنے عمران خان کھڑا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان صحت کے شعبے میں انقلاب لے کر آئے ہیں اور غریبوں کو صحت کارڈ دیا ہے جس سے وہ مہنگے ہسپتالوں میں علاج کراسکتے ہیں۔