ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافہ

 ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافہ

لاہور: ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافہ  ہوگیا ہے۔ نگران حکومت پنجاب نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافہ کر دیا ہے۔پنجاب بھر میں لائسنس کی نئی فیسوں کا اطلاق کر دیا گیا  ہے۔


لرننگ لائسنس کی فیس 60 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دی گئی، جبکہ ریگولر موٹر سائیکل لائسنس کی ایک سال کی فیس 980 روپے کر دی گئی ہے۔اسی طرح موٹر کار / جیپ کی ایک سال کی فیس بڑھا کر 2280 روپے کر دی گئی ہے، اس سے قبل موٹرسائیکل اورکار کی 5 سال کے لائسنس کی فیس 1300 روپے تھی۔

ایل ٹی وی لائسنس اور ایچ ٹی وی لائسنس کی ایک سال کی فیس 2480 روپے کر دی گئی ہے، جبکہ انٹرنیشل لائسنس کی فیس میں بھی 1830 سے 6030 روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔

مصنف کے بارے میں